گوجرخان( پنڈی پوسٹ نیوز )قاضیاں پولیس چوکی کے پولیس افیسر اے ایس آئی زاہد ستی نےقاضیاں کی جامع مسجد محلہ زیریں سے انورٹر چوری کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمیں جلیل احمد کی طرف سے درخواست موصول ہوئی جس میں انورٹر کی چوری کا ذکر نہیں،درخواست میں کہا گیا کہ جب ہم عصر کی نماز پڑھنے گئے تو بجلی نہ تھی،جب یو پی ایس روم کا تالا کھولا تو اندر انورٹر موجود نہ تھا،روم کی تین چابیاں ہیں ایک میرے پاس ،ایک امام مسجد کے پاس اور ایک چابی میر محمد کے پاس ہوتی ہے ،انہوں نے پولیس سے کیا کہ دریافت کریں اور ہم بھی اپنے طور پر کوشش کرتے ہیں، زاہد ستی نے کہا کہ ہم نے فوری طور پر قانون کے مطابق رپٹ لکھی،لیکن چونکہ تالا ٹوٹا ہوا نہیں تھا اور درخواست گزار بھی ایف آئی نہیں کٹوانا چاہتا تھا،کیونکہ چابی مسجد کی تین معزز شخصیات کے پاس تھیں،اور تالا ٹوٹا نہیں تھا اور درخواست گذار نے چوری کا لکھا بھی نہیں تھا لہذا ہمیں مسجد کے معاملے کو میرٹ پر دیکھنا اور دریافت کرنا تھا جو ہم کر رہے ہیں،
زاہد ستی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے جسے ہم احسن انداز میں پوری کر رہے ہیں، مسجد کی جن تین معزز شخصیات کے پاس چابیاں تھیں ہم دریافت کی کوشش میں ہیں اور معزز شخصیات بھی دریافت کی کوشش میں ہیں،
دریں اثنا علاقے کی متعدد معزز شخصیات نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ذاہد ستی ایک ذمہ دار اور فرض شناس پولیس افسر ہیں۔ان سے کسی غیر ذمہ داری کی توقع نہیں رکھی جا سکتی