لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق معزز جج جسٹس صداقت علی خان نے تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج رومان صغیر قتل کیس کے ملزمان غضنفر، وقاص اور اسرار کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی۔
سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے سرفراز قریشی ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش ہو کر دلائل دئیے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے رومان صغیر کو خنجروں کے وار کر کے قتل جبکہ دیگر افراد کو زخمی کردیا تھا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔