سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان نے تھانہ کہوٹہ کا دورہ کرتے ہوئے کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمہ کی تفتیش کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے مقدمہ کو مکمل میرٹ پر یکسو کرنے اور جدید طریقۂ تفتیش کے ذریعے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایات دیں۔
سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر افسران کو تفتیش کی نگرانی کا حکم دیا تھا۔ اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے متاثرہ بچی سے ملاقات بھی کی۔
پولیس کے مطابق مقدمہ میں خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔