صوبیدار افسر آبائی قبرستان میں سپرد خاک

چوکپنڈوڑی (راجہ غلام قنبر) چوکپنڈوڑی شہر کے رہائشی صوبیدار محمد افسر وفات پاگئے۔ مرحوم، راجہ یسین،راجہ افراسیاب کے والد اور پیپلز لائرز فورم کے رہنما راجہ گفتار احمد ایڈووکیٹ کے دادا تھا ۔ صوبیدار افسر جلد کے کینسر میں مبتلا تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ نئی آبادی چوکپنڈوڑی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے سینیر رہنما سابق امیدوار قومی اسمبلی نمبردار مختار عباس، ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر و سابق وزیر احمد رضا قادری، جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی توقیر عباسی، امیدوار جنرل سیکرٹری راولپنڈی بار مہران اعجاز چوہدری ایڈوکیٹ ،ساجد خان ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا،صدر پریس کلب چوکپنڈوڑی راجہ غلام قنبر،راجہ عبد الکریم ناز، راجہ مناظر اقبال،راجہ افتخار ملنگی،سیکرٹری راجہ امجد ربانی، چوہدری محمد عباس،مبین جنجوعہ، جبار چوہدری، ماسٹر طاہر، راجہ تیمور فہد ،اختر بھٹی، راجہ شکیل خاور، راجہ گلتاسب حسین،چوہدری عبدالروف،عمر مبین، ڈاکٹر عاطف جنجوعہ، راجہ توقیر،عاصم بشیر، بدر بشیر بدر،حسن اختر بھٹی، کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ایڈووکیٹ ، پروفیسر چنگیز چوہدری سمیت کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات تاجر برادری اور اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔