تھانہ کہوٹہ کے علاقہ محلہ گرڈ سٹیشن میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں گیارہ سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے اور اس سے فحاشی کا دھندہ کروانے کے الزام میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس زرائع کے مطابق فیصل آباد کی رہائشی متاثرہ بچی (ن ف) نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ اور اس کا بھائی گزشتہ پانچ ماہ سے محلہ گرڈ سٹیشن میں مسماۃ (ف ع) کے گھر مقیم تھے۔ ملزمہ (ف ع) نے اسے لاوارث سمجھ کر زبردستی حرام کاری اور زنا کے دھندے میں دھکیل دیا۔
متاثرہ بچی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزمہ کے گھر پر مختلف مردوں کا آنا جانا تھا جو اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کرتے رہے۔ بچی کے مطابق زیادتی کرنے والوں میں غلام مجتبیٰ، پرویز علی، وقار اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے متاثرہ بچی کی مدعیت میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔