چکوال 

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بلاامتیاز قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں چکوال شہر میں 90 فیصد سے زیادہ شہری ہیلمٹ کا استعمال کرنا شروع ہو گئے ہیں
ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیور حضرات ٹرالیوں کے پیچھے لائٹ لازمی لگوائیں
آج کی تاریخ میں 3 ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف قانون شکنی پر جرمانے اور ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر
راجہ محمد سرفراز
تفصیلات کے مطابق
صحافیوں کے ایک وفد جس میں سینئر صحافی ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری راجہ افتخار احمد آصف علی نائیک شامل تھے نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر راجہ محمد سرفراز سے خدمت مرکز ون فائیو آفس میں ملاقات کی
ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی راجہ محمد سرفراز کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بلاامتیاز قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں چکوال شہر میں 90 فیصد سے زیادہ شہری ہیلمٹ کا استعمال کرنا شروع ہو گئے ہیں
ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیور حضرات ٹرالیوں کے پیچھے لائٹ لازمی لگوائیں
آج کی تاریخ میں 3 ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف قانون شکنی پر جرمانے اور ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں
انکا مزید کہنا تھا کہ وہ جلد ڈھڈیال کا دورہ کریں گے جہاں پر ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم شروع کی جائے گی ابتدائی آگاہی مہم کے بعد قانون شکن عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی
اس موقع پر ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری اور راجہ افتخار احمد کا کہنا تھا کہ وہ تمام ٹریفک قوانین جو سول سوسائٹی پر لاگو ہوتے ہیں ان پر صحافیوں کو بھی من و عن عملدرآمد کرنا چاہیے بالخصوص موٹر سائیکل سوار صحافی جو ہیلمٹ کا استعمال نہیں کرتے اور ٹریفک پولیس افسران کے سامنے جا کر سلام دیتے ہیں انکے خلاف بھی بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ قانون کا احترام ہر فرد پر لازم ہے
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نے صحافیوں کے اس جذبے کو سراہا