انجمنِ تاجران کہوٹہ کا اجلاس، نجی بیکری کے مالک پر ڈکیتی کی شدید مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

انجمن تاجران کہوٹہ کا ایک اہم اجلاس صدر انجمن تاجران کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں نجی بیکری کے مالک ملک رضوان پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر مذمتی قرارداد منظور کرتے ہوئے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈکیتی میں ملوث تمام ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ شرکاء نے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتیں تاجروں اور شہریوں کے لیے باعث تشویش ہیں، لہٰذا پولیس اور متعلقہ ادارے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔
انجمنِ تاجران نے خبردار کیا کہ اگر ملزمان کی جلد گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی تو تاجر برادری احتجاج سمیت دیگر لائحۂ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہو گی۔