گوجرخان (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے انتظامی معاملات کے سلسلے میں اہم تبادلے اور تعیناتیاں کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان حمزہ احتشام کو عہدے سے ہٹا دیا۔ باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق حمزہ احتشام کو فوری طور پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبے میں جاری وسیع انتظامی ردوبدل کے تحت متعدد افسران کے تبادلے کیے گئے، جن میں حمزہ احتشام کا نام بھی شامل ہے۔ محکمہ سروسز کو رپورٹ کرنے کے بعد ان کی نئی ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے گا۔