پنجاب اسمبلی نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی۔
یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی، انتشاراوربداعتمادی کو فروغ دینے کی کوشش کی، جس کے باعث ان پر پابندی ناگزیر ہو چکی ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت اور متعلقہ ادارے بانی پی ٹی آئی کی جماعتی اور سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی کے لیے فوری اقدامات کریں۔