سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ڈنگور سیداں آمد، سید صداقت حسین شاہ کے والد کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

صدر نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل کہوٹہ و ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی سید صداقت حسین شاہ کے والد مرحوم سید رحمت حسین شاہ اور سید حیدر علی شاہ کے تایا مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے سابق وزیراعظم و کنوینئر عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی ڈنگور سیداں تشریف لائے۔ان کے ہمراہ حافظ عثمان عباسی، سید نزابت شاہ، جابر کیانی اور رجب شاہ بھی موجود تھے۔ شاہد خاقان عباسی نے مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔