ریاستی اداروں اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا افسوسناک ہے: بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ اداروں اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا افسوسناک ہے

انہوں نے ملک کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہیں رہا اور نہ کبھی ہو گا

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک بھی ہمارا ہے اور فوج بھی ہماری ہےاور یہ وقت ہے کہ ہم سب اکھٹے ہو کر ایک دوسرے کو تسلیم کریں اور جگہ دیں

یاد رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض کہا تھا