آج کے جدید دور میں سوشل میڈیا ہماری زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے۔فیملی اور دوستوں کے ساتھ جڑے رہنے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں کیا کیا ہورہا ہے یہ سب ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلتا ہے۔آج کے دور میں کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو سوشل میڈیا کا استعمال نہ کرتا ہو
مختلف ایپس جیسا کہ فیس بک انسٹاگرام واٹس ایپ تک ٹاک اور یوٹیوب وغیرہ یہ سب سے زیادہ استمال ہونے ہونے والی ایپلیکیشنز ہیں ۔یہ ایپلیکیشنز انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ آمدنی کا بھی ذریعہ ہیں ۔ان ایپس پر مونیٹازیشن کا آپشن بھی موجود ہے جس کے ذریعے لوگ اچھا اور معیاری کانٹینٹ بنا کو لاکھوں میں پیسے کما سکتے ہیں
اسی طرح مختلف ویب سائٹس پر لوگ بلاگز لکھ کر بھی پیسے کما سکتے ہیں۔انٹرٹینمینٹ کے ساتھ ساتھ اب سوشل میڈیا آمدنی کا بھی ذریعہ ہے ۔
سوشل میڈیا نے اب الیکٹرانک میڈیا کی جگہ لے لی ہے۔ پہلے لوگ ڈرامے اور فلمیں ٹی وی پر دیکھتے تھے مگر سوشل میڈیا کے آنے سے اب لوگوں نے ٹی وی دیکھنا تقریباً چھوڑ دیا ہے اور خبریں پڑھنے کے لیے اخبارات کے بجائے اب سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں
سوشل میڈیا کے ذریعے اب لوگ اپنے بزنس اور پراڈکٹ کی بھی پزیرائی کر سکتے ہیں۔ویڈیوز گھنٹوں میں وائرل ہو جاتی ہیں ۔
طلباء و طالبات کے لیے سوشل میڈیا بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ اس کے ذریعے وہ آنلائن کلاسسز لے سکتے ہیں کسی بھی وقت اور یوٹیوب پر مختلف قسم کے لیکچرز لے سکتے ہیں اور سکلز سیکھ سکتے ہیں
اس کے علاؤہ مختلف قسم کے انٹرٹینمنٹ پروگرامز اور بچوں کے لیے بھی مختلف کارٹونز بھی موجود ہیں ۔پاکستان میں سب حکومت اور مختلف ادارے بھی سوشل میڈیا پر ایکٹو ہیں جس کے ذریعے وہ ترقیاتی منصوبے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچاتے ہیں ۔زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جہاں سوشل میڈیا کا استعمال نہ ہو ۔پاکستان کے مین اسٹریم میڈیا چینلز بھی اب سوشل میڈیا پر ایکٹو ہیں اور تمام پلیٹ فارمز پر فعال ہیں۔
جہاں سوشل میڈیا کے آج کے دور میں فوائد بھی ہیں وہاں پر کچھ نقصانات بھی ہیں جیسا کی جھوٹی خبریں وغیرہ ۔لوگوں اور خاص طور پر طلباءو طالبات کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا کو مثبت انداز میں استعمال کریں
سوشل میڈیا ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے اور ملکی ترقی میں اسکا کردار بہت اہم ہے ۔