ارم ماڈل اسکول اینڈ کالج کہوٹہ میں سائنس فیئر، طلبہ کے شاندار سائنسی ماڈلز نے سب کی توجہ حاصل کرلی

ارم ماڈل اسکول اینڈ کالج کہوٹہ میں سالانہ سائنس فیئر بھرپور انداز میں منعقد ہوا، جس میں طلبہ و طالبات نے جدید، تخلیقی اور علم سے بھرپور سائنسی ماڈلز پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ مختلف کلاسز کے طلبہ نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف پہلوؤں کو سامنے لاتے ہوئے ایسے ماڈلز نمائش کے لیے رکھے جو ان کی تحقیقی صلاحیت، مشاہدے اور تخلیقی سوچ کا منہ بولتا ثبوت تھے۔
تقریب میں کم عمر طلبہ سے لے کر سینئر طلبہ تک سب نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جبکہ سائنس فیئر کا مقصد بچوں میں سائنسی رجحان کو فروغ دینا، تحقیق کی اہمیت اجاگر کرنا اور انہیں نئی سوچ اور نئے تجربات کی طرف مائل کرنا تھا۔
نتائج کے مطابق:
• پرائمری سیکشن (گریڈ III) میں River Cleaning ماڈل نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
• سکول سیکشن (X-B) میں Waste Material سے بجلی پیدا کرنے کا ماڈل اول قرار پایا۔
• کالج سیکشن (XII-B) میں Structure of Neuron کے ماڈل نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اساتذہ اور والدین نے طلبہ کی کاوشوں کو بھرپور سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے سائنسی مقابلے بچوں میں تحقیق، جدت اور تخلیقی سوچ کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔