بنوں میں 22 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل،آئی ایس پی آر

 سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر بنوں میں آپریشن کرتے ہوئے 22 خوارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کو خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے گروہ کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا تو فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں 22 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا بھارتی پراکسی سے نکلا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت اپنی بے رحم انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گی، تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔