تھانہ اٹک خورد کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر بشیراحمد کی مؤثر تفتیش اور ٹھوس شواہد کی بدولت معزز عدالت جناب ندیم احمد سہیل چیمہ ایڈیشنل سیشن جج اٹک نے ملزم پر جرم ثابت ہونے پر منشیات کے مقدمہ نمبر11/24کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم سبید اللہ ولد محمد کمال سکنہ قمر خیل مغل خیل باڑہ ضلع خیبر ایجنسی کودو مرتبہ عمر قید اور 5/5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
مجرم سبید اللہ کو سال2024 میں تقریبا 150 کلو گرام منشیات سمیت گرفتار کرکے تھانہ اٹک خورد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔