تھانہ کہوٹہ پولیس نے بھورہ حیال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈروں کی ری فلنگ کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کو مخبرِ خاص نے اطلاع دی کہ بھورہ حیال میں گیس سلنڈروں کی ری فلنگ جاری ہے، جس پر پولیس فوری موقع پر پہنچی تو محمد حسیب سکنہ بھورہ نوروز ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں نوزل کے ذریعے گیس ری فلنگ کررہا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو عدد سلنڈر، کمپیوٹرائزڈ کانٹا اور نوزل قبضہ میں لے لی۔ملزم گیس ری فلنگ یا ایجنسی کے حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا، جس پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلی۔