پولیس تھانہ کہوٹہ نے بھورہ حیال میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے والے حافظ محمد الیاس سکنہ اوگی حال مقیم کلرسیداں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے پٹرول کے دو گیلن برآمد ہوئے، ملزم پٹرول فروخت کرنے کا کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا، ملزم کے خلاف غیرقانونی پٹرول فروخت کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔