کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلرسیداں کے علاقے موہڑہ پھڈیال کے قریب دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، یہ حادثہ موہڑہ پھڈیال کے قریب سڑک پر پیش آیا جب دونوں گاڑیاں تیز رفتاری سے آ رہی تھیں اور ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیورز اور ایک مسافر شامل ہیں۔
حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد نے مدد فراہم کی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔