راولپنڈی 45 الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں کل سے سروس کا آغاز ہو گا

راولپنڈی (زاہد نقیبی)
راولپنڈی میں 4 روٹس پر الیکڑک بسوں کا آغاز کل سے ہو گا۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب منصوبے کا افتتاح کریں گی۔ پہلے مرحلے میں 45 بسیں راولپنڈی پہنچا دی گئیں۔ پہلا روٹ راجہ بازار سے کورال چوک، دوسرا روٹ صدر سے اڈیالہ روڈ منور کالونی، تیسرا روٹ صدر سے قبرستان چوک اور چوتھا روٹ مریڑ چوک سے 26 نمبر چونگی تک ہو گا۔ ابتدائی طور پر 3 چارجنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔