محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی مسلمانانِ عالم غم میں ڈوب جاتے ہیں۔ شہدائے کربلا کے غم میں برابر کا شریک ہونے کے لئے ان سے لپٹی عقیدت کا اظہار کرنے کے لئے رہنما اپنی محبت کے مطابق محافل بھی منعقد کرواتے ہیں۔ 10 محرم الحرام یوم عاشور کو الصفہ گروپ آف ایجوکیشن اور سادات برادران کے زیر انتظام ایک خوبصورت جامع اور زبردست موفل کا انعقاد کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ عبدالحمید مدنی صاحب نے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام ؑ نے اپنے نانا حضرت محمد ﷺ کے پیغام کو دُنیا تک پہنچانے کیلئے قربانی دی تھی انہوں نے قربانی دے کر حق و صیح کا علم بلند کیا ۔ شہدائے کربلا نے 1400 سال قبل اسلام کو زندہ رکھنے کے لئے اپنا سب کچھ لٹا دیا ہمیں اُنکی قربانیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ یوم عاشور مسلمانوں کے لئے ٹیرا سبق ہے ۔ انہوں نے جس مقصد کیلئے قربانیاں دی ہمیں اسکو پورا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اور ہمیں حضرت امام حسین ؑ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ محفل میں تلاوت کلام اہلی کی سعادت ، قاری نداحین ، قاری یاسر سرفراز نعیمی ، قاری محمد اجمل نے حاصل کی۔ جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ اور مدعت اہل بیت میں محمد رضوان چشتی ، محمد نوید چشتی ، عقیل عابد وارثی، سید طاہر عباس شاہ، وحید احمد نقشبندی نے خوبصورت کلام بیان کر کے سماں باندھ دیا ہے ۔ نقابت کے فرائض سید زبیر علی شاہ نے ادا کئے ۔ سید زبیر علی شاہ صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام حق و باطل کے معرکے کی یاد تازہ کر دیتا ہے ۔ جس میں شہدائے کربلا نے اپنی عظیم قربانیاں پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا پر ڈھائے جانے والے مظالم کو کبھی نہیں بھلایا جائے گا ۔ حضرت امام حسین ؑ نے حق کی خاطر لازوال قربانی پیش کر کے باطل کو ہمیشہ کیلئے شکست دے دی صدر بزم رضائے مصطفی ﷺ پیر سیدحامد علی شاہ صاحب نے خصوصی دعا کرائی دُعا سے پہلے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے سال کا آغاز یکم محرم الحرام سے ہوتا ہے۔ ہمیں حضرت امام حسین ؑ کے انکار سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ ا ور اُنکے پیغام کو آگے پھیلانا چاہیے۔ ہمیں اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے ۔ انتہائی خوبصورت اور جامع محفل میں محترم جناب حافظ ملک سہیل اشرف صاحب ، سید واجد حسین شاہ صاحب ، سید عباس شاہ صاحب، ملک صاحب، نصیر زندہ صاحب، ارشد محمود بھٹی صاحب، سید ضیاء شاہ صاحب ، راجہ طارق کیانی صاحب، حافظ اشفاق حسین صاحب ، محمد قمر ایاز صاحب ، سید حسن رضا شاہ صاحب سمیت بیشمار علمی و ادبی شخصیات ، طلباء اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی مہمانوں کی تواضع لنگر حسینی ؑ سے کی۔ آخر میں چئیر مین الصفہ گروپ سید زبیر علی شاہ نے ہر سالم 10 محرم کو شہادت حسین ؑ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے مہمانو کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں سید قمر شاہ، سید صہیب رضا، سید تجمل شاہ، سید جنید عباس شاہ ، سید قاسم نے اور سٹاف ممبران الصفہ گروپ آف ایجوکیشن کلرسیداں کو خراجِ تحسین پیش کیا کاہشوں سے اس خوبصورت پروگرام کا اہتمام ہوا۔{jcomments on}
148