جنگ مسلط کرنیوالوں کو مئی جیسا جواب دینگے،فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیا جائے گا جیسا مئی میں دیا گیا تھا، بھارت کے خلاف جنگ میں اللّٰہ نے پاکستان کو سر بلند کیا ہے۔

ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کے اعزاز میں ظہرانے اور انہیں نشانِ امتیاز عطاء کرنے کی تقریب میں   فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ مسلمان جب اللّٰہ پر بھروسہ کرتا ہے تو اللّٰہ دشمن پر اس کی پھینکی ہوئی مٹی کو بھی میزائل بنا دیتا ہے۔