اسلام آباد (حذیفہ اشرف) حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ پٹرول کی موجودہ قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے۔