راولپنڈی چکوال روڈ پر بہکڑی سٹاپ پر ہولناک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

چکوال (پنڈی پوسٹ نیوز) راولپنڈی چکوال روڈ پر بہکڑی سٹاپ کے قریب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، اس حادثے میں 4 گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔تفصیلات کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار گاڑیاں اور موٹر سائیکل ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں شدید تصادم ہوا۔

حادثے کے باعث 3 افراد کی موت ہوگئی جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، جنہیں ریسکیو 1122 چکوال کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ زخمیوں کو بھی طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ حادثے میں ملوث تمام گاڑیوں کی تعداد پانچ بتائی گئی ہے، جن میں 4 کاریں اور ایک موٹر سائیکل شامل ہیں۔