دولتالہ
مندرہ چکوال روڈ پر واقع جاتلی اڈہ کے مقام پر ایک انتہائی افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں فرسٹ ائیر کا ایک طالب علم گاڑی کے نیچے آکر جان کی بازی ہار گیا۔ذرائع کے مطابق یہ المناک حادثہ جاتلی اڈہ کے قریب پیش آیا۔ نوجوان طالب علم زیشان گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اپنے گہرے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔۔ متوفی نوجوان داتا بھٹ کا رہائشی تھا اور ایک مقامی تعلیمی ادارے میں فرسٹ ائیر کا طالب علم تھا۔ اس اچانک اور المناک سانحے سے علاقے میں سوگ کا ماحول ہے