چونترہ فلنگ اسٹیشن سے ڈاکو 6 لاکھ چھین کر فرار

چونترہ کے علاقے چک بیلی خان روڈ پر مؤٹر سائیکل سوار ڈکیت گروہ کی لوٹ مار،چک بیلی خان روڈ پر واقع راجگان فلنگ سٹیشن کے منیجر سے دن دیہاڑے اسلحہ کی نوک پر 06 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی،چونترہ، چک بیلی خان پولیس چوکی علاقے میں بڑھتی رابری وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام،اطلاعات کے مطابق بدوں نمبر ہنڈا موٹر سائیکل ڈاکو پٹرول ڈلوانے کی غرض سے راجگان فلنگ سٹیشن پر آئے،ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر منیجر حاجی شفیق سے 06 لاکھ روپے رقم لوٹی اور باآسانی موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے محمد نوید کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا تاہم رابری واردات میں ملوث ڈاکوؤں کا سراغ نہ لگایا جاسکا،پولیس چوکی چک بیلی خان کے علاقوں میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی جانب سے اسلحہ کی نوک پر لوٹ مار کی وارداتوں میں سنگین نوعیت کا اضافہ ہوچکا ہے،