اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزم تک پہنچ گئے،محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزم تک پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وانا کیڈٹ کالج حملے کے حملہ آور افغانستان سے ہے، وہ بعض نہیں آرہے، دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے مشکل ہو رہا ہے جیسے افغانستان کے لوگ یہاں آکر حملے کر رہے ہیں، ہمارا بڑا ٹارگٹ غیرقانونی افغان کو نکالنا ہے۔