بجلی کا پول لگے دوہفتہ گزر گئے مٹی کا ڈھیر تاحال بازار میں موجود


چوکپنڈوڑی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) چوکپنڈوڑی مرکزی بازار میں پول کی تنصیب ہوئے دو ہفتے گزر گئے لیکن مٹی کا ڈھیر تا حال موجود۔ ڈھیر ٹریفک جام کی وجہ بننے لگا۔ تفصیلات کے مطابق بھاٹہ روڈ پر واپڈا نے نئی ٹرانسمیشن لائن لگانے کے لیئے کھمبے لگائے۔ لائن کی ابتدا مین بازار چوکپنڈوڑی سے ہوئی۔ مین بازار میں پول کی تنصیب کیوجہ سے جہاں عمومی طور پر ٹریفک کے مسائل جنم لے رہے ہیں وہیں پول کے تنصیب کے بعد پڑے مٹی کے ڈھیر کیوجہ سے آئے دن ٹریفک کے بہاؤ میں شدید خلل آرہا ہے۔ محکمہ واپڈا کی نا اہلی و بدانتظامی کیوجہ سے گزشتہ ایک ماہ سے مین بازار چوکپنڈوڑی شدید عذاب میں مبتلاء ہے۔ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں افراد نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔