روات کے علاقہ پولیس کالونی میں ڈکیتی کی سنگین واردات

روات کے علاقے پولیس کالونی میں ڈکیتی کی سنگین واردات،

07 ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر ساڑھے 04 لاکھ روپے سے زائد نقدی،03 لاکھ روپے مالیتی طلائی زیوارات لوٹ لیے،

روات پولیس کو پولیس کالونی کے رہائشی عمران شاہ نے مقدمہ درج کروایا کہ شٹرنگ وغیرہ کا کاروبار ہے،

اتوار رات ساڑھے نو بجے دیگر بھائیوں معہ فیملی گھر موجود تھے کہ اچانک 06/07 مسلح ڈاکوؤں گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر ہمیں یرغمال بنا کر پورے گھر کی تلاشی لی،

ڈاکوؤں نے تلاشی دوران 04 لاکھ 67 ہزار نقدی،03 لاکھ روپے مالیتی طلائی زیوارات لوٹے اور موقع سے فرار ہوگئے،

عمران شاہ کے مطابق ڈاکوؤں میں سے چند پشتو اور باقی اُردو بولتے تھے جنہیں سامنے آنے پر شناخت کر سکتے ہیں،

روات پولیس نے ڈکیتی دفعات تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی،۔