اسلام آباد بیوی کے بہیمانہ قتل کا واقعہ، شوہر نے کلہاڑی سے ٹانگیں کاٹ دیں ملزم پنجاب سے گرفتار۔اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود میں لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران سیکیورٹی گارڈ نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے کلہاڑی کے وار سے بیوی کی دونوں ٹانگیں کاٹ دیں، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تاہم اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے پنجاب سے گرفتار کر لیا۔