سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کے احکامات پر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اٹک کا چارج سنبھال لیا اس سے قبل بھی وہ ضلع اٹک میں بطور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
انجینئر علی حسین کو ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر جھنگ تعینات کر دیا گیا
چارج سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ضلع اٹک کے عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی خدمات کے معیار میں مزید بہتری لائی جائے گی اور عوامی خدمت میں کسی قسم کی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔