اٹک ۔۔۔ حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں غیر قانونی مقیم افغانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

،

11 مقدمات درج،
افغان باشندوں کو مکان کرایہ پر دینے والے 5 مالک مکان گرفتار ،

22 اکتوبر سے اب تک 397 غیر ملکی افغانیوں کو تحویل میں لیکر ہولڈنگ سنٹر منتقل کر دیا گیا،

مقدمات تھانہ سٹی اٹک، صدر اٹک، حضرو، سٹی حسن ابدال، صدر حسن ابدال اور پنڈیگھیب میں درج کیے گئے،

شہری غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو اپنی پراپرٹی ہرگز کرایہ پر نہ دیں،

غیر قانونی مقیم غیر ملکی مکان،دوکان یا کوئی بھی پراپرٹی کرایہ پر نہیں لے سکتے،

شہری اپنی پراپرٹی کسی غیر قانونی مقیم غیر ملکی کو فروخت بھی نہ کریں،

شہری اپنی گاڑی،رکشہ یا دیگر اشیاء بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو نہ دیں،

شہری کسی بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی کے ساتھ کسی قسم کے کاروباری معاملات، لین دین یا کاروباری سرگرمی نہ کریں،

کوئی شہری کسی غیر قانونی مقیم غیر ملکی کو ملازمت پر نہ رکھے،

قانونی طور پر مقیم غیر ملکی متعلقہ تھانہ میں اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں،

تمام شہریوں سے التماس ہے کہ اپنے ارد گرد نظر رکھیں غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کی اطلاع پولیس کو فراہم کریں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا،

حکومت پنجاب کی ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد ضروری ہے بصورت دیگر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی,