اصل فخرِ پاکستان ریحان جلیل کی کمپنی Securiti AI کی تاریخی کامیابی

کراچی (حذیفہ اشرف) پاکستان کے نوجوان ریحان جلیل نے عالمی سطح پر ایک شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ ان کی قائم کردہ اے آئی سیکیورٹی کمپنی “Securiti AI” کو امریکی ٹیکنالوجی کمپنی Veeam Software نے 1.7 ارب ڈالر میں خرید لیا ہے۔اس معاہدے کے بعد ریحان جلیل کو Veeam Software میں صدر برائے سیکیورٹی و آرٹیفیشل انٹیلی جنس (Security & AI President) کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ سودہ پاکستان کے ٹیکنالوجی سیکٹر کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی نوجوان عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔Securiti AI کا شمار دنیا کی اُن نمایاں کمپنیوں میں ہوتا ہے جو ڈیٹا پرائیویسی، سیکیورٹی، اور اے آئی پر مبنی ڈیجیٹل پروٹیکشن سسٹمز پر کام کر رہی ہیں۔یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کے ٹیک انڈسٹری کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال بھی ہے کہ محنت، وژن اور جدت کے ذریعے عالمی کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔