ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں استحکام

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام رہا۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات(پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1369روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.29فیصد کم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1373روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1441 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ میں بھی 1441 روپے تھی۔