آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی وزیر اعظم انوار الحق کے مستعفی نہ ہونے پر تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جائے گی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا جب کہ نئے وزیر اعظم کے انتخاب کا حتمی اعلان آج متوقع ہے۔
ذرائع نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آج آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے امیدوار کا اعلان کریں گے، چوہدری لطیف اکبر اور چوہدری یاسین مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم انوار الحق کے مستعفی نہ ہونے پر تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جائے گی، مسلم لیگ ن نے تحریکِ عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
مسلم لیگ (ن) نے حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا، آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان کی کل تعداد 53، ایک رکن کے استعفے کے بعد 52 رہ گئی۔
حکومت سازی کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار ہے جب کہ پیپلز پارٹی کے پاس اپنے 17 ارکان اسمبلی موجود ہیں، ن لیگ کے پاس 9ممبران اسمبلی موجود ہیں۔
بیرسٹر سلطان گروپ اور فارورڈ بلاک کے مجموعی طور پر 10 ارکان نے پیپلز پارٹی کی حمایت کر دی، مسلم لیگ ن، سلطان گروپ اور فارورڈ بلاک کی حمایت سے پیپلز پارٹی کی نمبر گیم 36 تک پہنچ گئی۔عدم اعتماد کیلئے پیپلزپارٹی کو 27ممبران کے برعکس 36ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے، وزیر اعظم انوار الحق کے گروپ میں مجموعی طور 10 ارکان اسمبلی موجود ہیں، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے پاس 4 ممبران اسمبلی موجود ہیں، مسلم کانفرنس اور جے کے پی پی کے پاس ایک ایک نشست ہے۔
اوورسیز نشست پر منتخب رکن محمد اقبال پہلے ہی استعفیٰ دے چکے، اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوتی ہے تو چھ ماہ سے قبل دوبارہ پیش نہیں کی جاسکتی