گوجرخان ( پنڈی پوسٹ نیوز) ایس ایچ او گوجرخان مرزا طیب بیگ کی بروقت اور مؤثر کارروائی 7 جواری گرفتار ،جبکہ داؤ پر لگی نقدی اور موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مرزا طیب بیگ کو مخبر خاص سے اطلاع ملی کہ قتل اور دیگر مقدمات میں اشتہاری وحید خان اندررون شہر کے ایک ڈیرے پر موجود ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا گیا تو وہاں جوئے کی محفل جاری پائی گئی۔پولیس نے موقع سے راجہ ظہیر، محمد احسان، عزت خان، طاہر خان، جہانگیر چوہدری، سفیان محمود اور عمران حسین کو گرفتار کر لیا۔جبکہ اشتہاری موقع سے فرار ہو گیا۔ داؤ پر لگی نقدی 35 ہزار 50 روپے اور چھ عدد موبائل فون برآمد ہوئے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے جواریوں کو گرفتار کر کے ایک دوسرے کے ساتھ باندھ کر پیدل تھانے منتقل کیا۔ تھانہ گوجرخان پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔