عالمی میڈیا (حذیفہ اشرف)امریکا کی جانب سے جنوبی کیریبین میں جنگی بحری بیڑے کی موجودگی نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔ واشنگٹن نے اسے “منشیات کے خلاف آپریشن” قرار دیا ہے، تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق یہ وینزویلا پر سیاسی دباؤ بڑھانے کی کوشش ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب 10 جنگی جہاز اور 10 ہزار فوجی تعینات کیے ہیں۔ اس بیڑے میں ایٹمی آبدوزیں اور میزائل بردار جہاز بھی شامل ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اصل مقصد وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو اقتدار سے ہٹانا ہے، جن پر امریکا منشیات اسمگلنگ کے الزامات لگاتا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق، یہ اقدام خطے میں کشیدگی بڑھا سکتا ہے اور امریکی داخلی سیاست سے بھی جڑا ہوا ہے۔