اسلام آباد (حذیفہ اشرف) پاکستان، ایران اور ترکی نے تجارتی رابطوں کے فروغ کے لیے اسلام آباد، تہران، استنبول فریٹ ٹرین دسمبر 2025 میں دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ایران کے وزیر برائے روڈز اینڈ اربن ڈیولپمنٹ سے ملاقات میں دوطرفہ ریلوے تعاون، فریٹ آپریشنز اور تجارتی تعلقات پر گفتگو کی۔حنیف عباسی کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں ریلوے اصلاحات کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔ کراچی پورٹ سے فریٹ نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے جبکہ روہڑی تا نوکنڈی (884 کلومیٹر) سیکشن پر جلد کام شروع ہوگا۔فریقین نے کوئٹہ تا تافتان سیکشن کی اپ گریڈیشن اور چابہار و گوادر بندرگاہوں کو ریل و سڑک سے جوڑنے پر اتفاق کیا۔مزید برآں، پاکستان اور ایران نے ریلوے تعاون کے فروغ کے لیے کوآرڈی نیشن میکنزم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔