
پشاور (حذیفہ اشرف) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ اگر سہیل آفریدی جیل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کر لیتے ہیں تو اس میں کسی قسم کی قیامت نہیں آئے گی۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں سیاسی معاملات کو سیاسی انداز میں ہی حل کیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق اگر عدالت نے ملاقات کی اجازت دی ہے اور اس عمل میں کوئی قانونی رکاوٹ موجود نہیں، تو ایسی ملاقات پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں مکالمہ اور رابطہ ہی مسائل کے حل کا بہترین راستہ ہے، اور اختلافات کے باوجود جمہوری روایات کا احترام کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔