راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سکالرشپ پانے والے غزہ کے فلسطینی سٹوڈنٹس کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔
جس میں مرکزی صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمن،فلسطینی سفیرڈاکٹرزوہیرمحمد، وائس چانسلر شہیدذوالفقار بھٹومیڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹرتنویرخالد بطور مہمانا ن خصوصی شریک ہوئے ۔ صدرالخدمت نے گریجویشن مکمل کرنے والے طلبہ وطالبا ت سے عربی میں حلف لیا، الخدمت فاؤنڈیشن اس وقت 404فلسطینی سٹوڈنٹس کی میزبانی کررہی ہے ، اگلے کچھ عرصے میں 600مزید سٹوڈنٹس کو سکالرشپ دے کر پاکستان لائیں گے۔