طالبعلم سے زیادتی کرنیوالا معلم کو عمر قید کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) طالب علم سے زیادتی کرنے والے معلم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے سزا سنائی ، مجرم محمد افضل کو 5 لاکھ روپے ہرجانے اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی۔

واقعہ کا مقدمہ مئی 2022 میں تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا تھا۔