راولپنڈی میں چینی کا شدید بحران،مافیا نے سٹاک ذخیرہ کر لیا

گوجر خان ( عامر وزیر ملک) چینی کے بحران کے ساتھ ۔ بازاروں میں ناجائز منافع خوروں نے خودساختہ نرخ مقرر کر کے شہریوں کی کھال اتارنے کا سلسلہ جاری رکھا ہؤا جبکہ حکومت پنجاب نے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بجائے اپنی ساری توجہ ظاہری نمود و نمائش والے عارضی منصوبوں پر مرکوز کر رکھی ہے افسر شاہی بھی ان احکامات کی تعمیل میں مصروف نظر آتی ہے تفصیلات کے مطابق چینی کے بحران کے سامنے حکومت مکمل طور پر بے بس نظر آتی ہے طاقتور مافیا کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کرنے کی بجائے انہیں کھلی چھٹی دے رکھی ہے مارکیٹ میں اس وقت چینی دستیاب نہیں ہے اور جن اسٹاکٹس کے پاس موجود ہے وہ دینے سے انکاری ہیں یا جان پہچان والے کو ایک دو توڑے منہ مانگے نرخوں پر دے کر احسان بھی جتلاتے ہیں ۔ اس صورتحال میں مٹھائی بیکری اور اس سے منسلک کاروباری حلقوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

عوامی سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اصل مسائل حل کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کی بجائے نمود و نمائش والے عارضی منصوبوں میں مصروف ہے جبکہ انتظامی افسران بھی اسی کام میں لگے ہوئے ہیں جس کا فائیدہ اٹھا کر ناجائز منافع خوروں نے سرکاری نرخوں کو پاؤں تلے روندتے ہوئے من مانے نرخ مقرر کر رکھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب مارکیٹ میں چینی کی فراہمی اور اشیاء ضروریہ کے نرخوں کو سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فراہمی یقینی بنائے