تراپ کے قریب سی پیک پر کار اور ٹرک میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

پنڈی گھیب (حذیفہ اشرف)تحصیل پنڈی گھیب کے علاقے تراپ میں سی پیک روڈ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث کار سامنے جاتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار دو خواتین سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ چار بچوں سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جنڈ اور موٹر وے پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔