اے راہِ حق کے شہیدو، وفا کی تصویروتمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں

شہادت کی خبر 🇵🇰

تحصیل گوجرخان کی غازیوں اور شہیدوں کی دھرتی ایک اور بہادر سپوت سے محروم ہو گئی۔
نواحی علاقے بھرول کے رہائشی پاک فوج کے نوجوان محمد وقاص ولد محمد الطاف نے پاکستان اور افغانستان سرحدی جنگ کے دوران اپنی دھرتی ماں کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

قوم کے یہ بہادر سپاہی وطنِ عزیز کی سرحدوں پر دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے ڈٹ کر لڑتے رہے اور بالآخر اپنی جان وطن پر قربان کر دی۔

شہید محمد وقاص کی نمازِ جنازہ کل دوپہر 2 بجے ان کے آبائی گاؤں بھرول میں ادا کی جائے گی، جس میں پاک فوج کے افسران، سول حکام، اہلِ علاقہ اور معززین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

اللہ پاک شہید کے درجات بلند فرمائے، اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
پاک فوج زندہ باد 🇵🇰
پاکستان پائندہ باد!