بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اسلام آباد ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار میں علمائے کرام، میڈیا پرسنز اور مقامی نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی ون ونڈو سینٹر اسلام آباد جناب عمیر علی خان نے سیمینار میں شرکت کی اور شرکاء کو سپران پروجیکٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت بچیوں کو وفا سپلیمنٹ فوڈ اور فورٹیفائیڈ ویٹ فلور فراہم کیا جاتا ہے تاکہ خون کی کمی جیسے سنگین مسئلے پر قابو پایا جا سکے۔ مزید برآں، ڈاکٹر عمران شہزاد اور میڈم شفق بشری نے شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا کہ کس طرح وہ کمیونٹی میں اپنا فعال کردار ادا کرتے ہوئے معاشرے میں خون کی کمی کے خاتمے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

خصوصی طور پر اس موقع پر بی آئی ایس پی پروگرام کی فوکل پرسن محترمہ سائرہ پروین، روٹری کلب اسلام آباد کے سابق صدر محمد شبیر راجہ، سوشل ورکر محمد خان اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے پروگرام کو نہایت مفید قرار دیا اور بی آئی ایس پی کی کاوشوں کو سراہا۔