شرقی گوجرخان کی بہت بڑی آبادی کے تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے چنگا بنگیال کے مقام پر گرلز کالج کی تکمیل کا منصوبہ گزشتہ کئی سالوں سے تعطل کا شکار چلا آرہا تھا جس پر معروف سماجی شخصیت برگیڈئیر راجہ عظیم نے گورنمنٹ پنجاب سے اسکی تکمیل کے لئے بقیہ فنڈ کا اجراء کرا کر علاقہ کی بچیوں کے لئے بہت عظیم خدمت سر انجام دی ہے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ انجم رشید وارثی نے وائس آف پوٹھوہار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ برگیڈئیر راجہ عظیم سماجی خدمت کرنے والے ایسے بے لوث انسان ہیں کہ جن کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں بلکہ صرف اور صرف اپنے علاقے کی ترقی اور خوشحالی ہے،ان کی کاوشوں سے حبیب چوک سوئیں چیمیاں روڈ اور بوائز ہائی سکول چنگا بنگیال کے لئے نئے بلاک کی تعمیر سمیت بے شمار منصوبے شامل ہیں انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے مشکور ہیں کہ وہ اپنے شہریوں کی سہولیات کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔