آل پاکستان پینٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر غلام مرتضیٰ عاجز کا دورہِ پشاور۔

آل پاکستان پینٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی سینئر نائب صدر آرٹسٹ پینٹر اسماعیل پختون یار کی دعوت پر مرکزی صدر غلام مرتضی عاجز نے پشاور کا تنظیمی دورہ کیا ۔اور خیبر پختونخوا کے پینٹرزآرٹسٹ برادری سے ملاقات کی اور A.P.P.A کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ جس میں آرٹسٹ پینٹرز حضرات کی گورنمنٹ سطح پر بھرتی۔ پنجاب میں وال چاکنگ ایکٹ ختم کروانے اور گورنمنٹ سطح پر پینٹر برادری کی فنکارانہ صلاحتیں اجاگر کرنے اور نیشنل آرٹس کونسل سے پینٹرز حضرات کو سرٹیفکیٹ جاری کا مسئلہ زیر بحث لایا گیا شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پورے ملک میں اپنے مرکزی صدر کی قیادت میں تنظیم کو مضبوط بنانے اور اس کو وسیع کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے