علی الصبح ٹریفک پولیس چکوال کے ہردلعزیز سب انسپکٹر چوہدری رستم بیگ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے کھڑے رکشے اور ایمبولینس کو ہٹوا دیا آپریشن کلین اپ جاری رکھنے کا عندیہ
تفصیلات کے مطابق
لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے
میڈیا نمائندگان کی مسلسل نشاندھی کے بعد ٹریفک پولیس چکوال محترک ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر راجہ محمد سرفراز کی زیر قیادت
علی الصبح ٹریفک پولیس چکوال کے ہردلعزیز سب انسپکٹر چوہدری رستم بیگ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے کھڑے رکشے اور ایمبولینس کو ہٹوا دیا آپریشن کلین اپ جاری رکھنے کا عندیہ
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چکوال پریس کلب رجسٹرڈ کے وفد جس میں ذوالفقار میر راجہ افتخار احمد اور راجہ فرحت بشیر ایڈووکیٹ شامل تھے نے ڈی ٹی او راجہ محمد سرفراز سے درخواست کی تھی کہ ڈی ایچ کیو کے سامنے ہر وقت ٹریفک جام رہنے سے مریضوں اور ایمبولینس کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے چکوال پریس کلب نے رضاکارانہ طور پر ڈی ایچ کیو کے گیٹ پر روانہ 6 گھنٹے ڈیوٹی دینے کی پیشکش بھی کی جس پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نے مسرت کا اظہار کیا اور جذبہ خیر سگالی کو سراہا
اس موقع پر راجہ محمد سرفراز کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس چکوال کے پاس تمام وسائل موجود ہیں اور ان شاءاللہ ہم ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں کوئی کسر روا نہیں رکھے گے