ٹیکسلا۔ سید جعفر حسین بادشاہ المعروف باچا صاحب کا 12 واں سالانہ عرس درگاہ حسینیہ سیفیہ پر انعقاد پذیر ہوا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیران عظام، مشائخ اور علماء کرام نے باچا صاحب مبارک کی علمی، روحانی اور دینی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ اولیاء کرام کی مجالس میں اطاعت خداوندی اور محبتِ رسول ﷺ کا پیغام اجاگر کیا جاتا ہے سید جعفر حسین بادشاہؒ کی زندگی کا مقصد اللہ تعالیٰ کے احکامات کی بجا آوری اور رسول کریم ﷺ کی اطاعت تھا ان کی تعلیمات کا محور محبتِ رسول ﷺ اور اطاعتِ الٰہی تھا، جو آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔
مقررین کا کہنا تھا کہ اولیاء کرام کی مجالس ایمان کو تازگی بخشتی ہیں اور دلوں کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے قریب کرتی ہیں اولیاء اللہ کی صحبت انسان کو باطنی سکون اور روحانی بالیدگی عطا کرتی ہے۔ ان کی محافل اور مجالس میں شرکت سے نہ صرف ایمان کو تازگی حاصل ہوتی ہے بلکہ محبتِ رسول ﷺ کا عملی درس بھی ملتا ہے۔
عرس کی تقریب میں سید جعفر بادشاہ کے صاحبزادے سید حافظ قاسم باچا افغانستان، سید عبید الرحمان باچا، مولانا حمید جان، قاری حبیب جان، سید احمد حسین باچا، مفتی احمد حسن باچا، سید محسن باچا، سید عبداللہ باچا، صفی اللہ، سیف اللہ، شفیق اللہ، نجیب اللہ، عتیق اللہ، صاحبزادہ میاں آصف محمدی سیفی، ڈاکٹر کرنل سرفراز، عبداللہ فوجی، پیر نزیر احمد، سعید پیرزگار ایران، قاری اسلام الدین، سید وزیر باچا، سید ایاز علی شاہ، سید کمال شاہ گیلانی، صاحبزادہ ابراہیم روحانی، صوفی محمد فاروق، پیر محمد ابراہیم، پروفیسر علی رضا بخاری، صوفی توقیر الاسلام حسینی سیفی، مختار بھٹی ایڈووکیٹ، حاجی محمد حنیف، محمد عثمان حسینی سیفی، محمد طاہر حسینی سیفی، صوفی محمد رفیق، شمس الزماں سمیت باچا صاحب کے خلفاء، مریدین، متوسلین اور محبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔