بیلوں نے لائن (لیک) توڑتے ہوئے ساگری شہر کی جانب رخ کرلیا

ساگری (زاہد نقیبی)
یوسی ساگری جھمٹ مغلاں میں گزشتہ روز منعقدہ بیل دوڑ میں شامل ایک بیل جوڑی نے لائن (لیک) توڑتے ہوئے ساگری شہر کی جانب رخ کیا اور بھاگتے بھاگتے ساگری مین روڈ پر مصروف ترین لیاقت پلازہ میں گھس گئی جس سے وہاں کھڑے موٹر سائیکل کو جزوی نقصان پہنچا البتہ پلازے کے تمام دکاندار محفوظ رہے۔ پلازے کے عقب میں رہائش پذیر شاہد پٹھان، دکانداروں اور راہگیروں نے بیلوں کو قابو کرنے کے بعد مالکان کے حوالے کر دیا۔