پسند کی شادی کرنے پر دوہرے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) دھمیال پولیس کی کارروائی، ڈیڑھ ماہ قبل رشتے کے تنازعہ پر دوہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد شخص گرفتار، زیر حراست شخص نے دھمیال کے علاقہ میں فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو قتل کر دیا تھا، زیر حراست شخص کو رنج تھا کہ اسکی بھتیجی نے پسند کی شادی کر لی تھی، زیر حراست شخص نے لڑکی کے والد کے ساتھ ملکر لڑکے کے بھائی اور والد کو قتل کیاتھا، دھمیال پولیس نے ٹیکنیکل ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،